Contraceptive Information and Advice
Search our directory
-
مشترکہ گولی
مشترکہ گولی عام طور پر صرف گولی کہلاتی ہے۔ اس میں دو ہارمونز موجود ہوتے ہیں – ایسٹروجن اور پروجیسٹران۔ یہ اووری سے پیدا ہونے والے قدرتی ہارمونز جیسے ہوتے ہیں۔ گولیوں کی مختلف قسمیں ہوتی ہی، بعض آپ مسلسل لیتے ہیں، بعض آپ وقفے سے لیتے ہیں اور ماہواری کی طرح خون بہتا ہے۔ ہر ایک کے لئے موزوں نہیں ہے۔ اپنے لئے بہترین آپشن کے لئے صحت کے ماہرین سے تبادلہ خیال کریں۔
- افادیت: 91%روایتی استعمال۔ 99٪ کامل استعمال
- استعمال کے لئے یاد رکھیں: روزانہ یاد رکھیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہر روز ایک ہی وقت گولی لیں۔
- ماہواری: ماہواری مختصر ہو سکتی ہے، بےقاعدہ یا رک سکتی ہے۔ تکلیف دہ ماہواری میں مفید ہو سکتے ہیں۔
- STI تحفظ: نہیں۔ STIs سے تحفظ حاصل کرنے کے لئے کنڈم استعمال کریں۔
- ہارمونز: ہاں۔ پروجیسٹران موجود ہوتا ہے۔
-
بیرونی کنڈمز
بیرونی (مردانہ) کنڈم مانع حمل کا رکاوٹی طریقہ کار ہے۔ وہ اسپرم کو انڈے کے ساتھ ملاپ سے روکتے ہیں۔ کنڈم کھڑے عضو تنناسل پر فٹ آجاتا ہے۔
- افادیت: 82%روایتی استعمال۔ 98% کامل استعمال
- استعمال کے لئے یاد رکھیں: مباشرت سے پہلے یاد رکھیں
- ماہواری: کنڈم ماہواری کو تبدیل نہیں کریں گے
- STI تحفظ: ہاں۔ کنڈم مانع حمل کا واحد طریقہ کار ہیں جو STIs سے تحفظ میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔
- ہارمونز: کوئی ہارمونز نہیں ہیں
-
مانع حمل ٹیکے
مانع حمل ٹیکوں میں پروجیسٹران ہارمون ہوتا ہے جو اووری سے پیدا ہونے والے قدرتی پروجیسٹران جیسا ہوتا ہے۔
- افادیت: مانع حمل ٹیکوں میں پروجیسٹران ہارمون ہوتا ہے جو اووری سے پیدا ہونے والے قدرتی پروجیسٹران جیسا ہوتا ہے۔
- استعمال کے لئے یاد رکھیں: ہر ٹیکے کے لئے واپس جانا یاد رکھیں – عام طور پر 13 ہفتوں بعد۔
- ماہواری: ماہواری مختصر یا رک سکتی ہے۔ زیادہ یا تکلیف دہ ماہواری میں مفید ہو سکتے ہیں۔
- STI تحفظ: STIs سے تحفظ حاصل کرنے کے لئے کنڈم استعمال کریں۔
- ہارمونز: ہاں۔ پروجیسٹران موجود ہوتا ہے
-
مانع حمل پیچ
یہ ایک چھوٹا، باریک پیچ ہے۔ آپ اس کو اپنی جلد پر چپکاتے ہیں، یہ ایسٹروجن اور پروجیسٹران خارج کرتا ہے – اووری سے پیدا ہونے والے قدرتی ہارمونوں جیسے ہوتے ہیں۔
- افادیت: 91%روایتی استعمال۔ 99٪ کامل استعمال
- استعمال کے لئے یاد رکھیں: روزانہ یاد رکھیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہر روز ایک ہی وقت گولی لیں۔
- ماہواری: ماہواری مختصر ہو سکتی ہے، بےقاعدہ یا رک سکتی ہے۔ تکلیف دہ ماہواری میں مفید ہو سکتے ہیں۔
- STI تحفظ: STIs سے تحفظ حاصل کرنے کے لئے کنڈم استعمال کریں۔
- ہارمونز: ہاں۔ پروجیسٹران موجود ہوتا ہے۔
-
امپلانٹ
مانع حمل امپلانٹ ایک چھوٹی، لچکدار راڈ ہے جسے آپ کے بالائی بازو کی جلد کے بالکل نیچے رکھا جاتا ہے۔ جیسے اووری قدرتی پروجیسٹران پیدا کرتی ہیں اسی طرح پروجیسٹران ہارمونز خارج کرتا ہے۔
- افادیت: % 99 مؤثر
- استعمال کے لئے یاد رکھیں: موزوں اور بھول جائیں۔ 3 سال تک دیرپا
- ماہواری: بےقاعدہ ہو سکتی ہے، رک جاتی ہے یا زیادہ لمبے عرصے تک ہوتی ہے۔ تکلیف دہ ماہواری میں مفید ہو سکتے ہیں۔
- STI تحفظ: STIs سے تحفظ حاصل کرنے کے لئے کنڈم استعمال کریں۔
- ہارمونز: ہاں۔ پروجیسٹران موجود ہوتا ہے
-
IUD
آپ کے رحم میں پلاسٹک اور تانبے کا چھوٹا آلہ داخل کیا جاتا ہے۔ یہ بعض اوقات کوائل کہلاتا ہے۔
- افادیت: % 99 مؤثر
- استعمال کے لئے یاد رکھیں: موزوں اور بھول جائیں۔ 5-10 سال کے لئے دیرپا
- ماہواری: خون تھوڑا زیادہ بہہ سکتا ہے لیکن باقاعدہ رہتی ہے۔
- STI تحفظ: STIs سے تحفظ حاصل کرنے کے لئے کنڈم استعمال کریں۔
- ہارمونز: کوئی ہارمونز نہیں ہیں
-
IUS
IUS پلاسٹک کا ایک چھوٹا آلہ ہوتا ہے جو آپ کے رحم میں رکھا جاتا ہے اور جیسے اووری قدرتی پروجیسٹران پیدا کرتی ہیں اسی طرح پروجیسٹران ہارمونز خارج کرتا ہے۔
- افادیت: % 99 مؤثر
- استعمال کے لئے یاد رکھیں: موزوں اور بھول جائیں۔ 5 سال تک دیرپا
- ماہواری: بےقاعدہ ہو سکتی ہے، رک جاتی ہے یا زیادہ لمبے عرصے تک ہوتی ہے۔ تکلیف دہ ماہواری میں مفید ہو سکتے ہیں۔
- STI تحفظ: STIs سے تحفظ حاصل کرنے کے لئے کنڈم استعمال کریں۔
- ہارمونز: ہاں۔ پروجیسٹران موجود ہوتا ہے
-
leedssexualhealth.com
Contraception advice in Leeds.
Telephone: 0113 392 0223
-
locala.org.uk
Contraception advice in Bradford
Telephone: 030 3330 9500
-
صرف پروجیسٹران کی گولی (POP)
POP گولی مشترکہ گولی کی طرح ہے صرف پروجیسٹران موجود ہوتا ہے۔ یہ ان خواتین کے لئے اچھا ہے جو سگریٹ نوشی کرتی ہیں، ، 35 سال سے زائد عمر کی ہیں، موٹی ہیں یا ہائی بلڈ پریشر جیسے صحت کے دوسرے عارضوں میں مبتلا ہیں۔
- افادیت: 91%روایتی استعمال۔ 99٪ کامل استعمال
- استعمال کے لئے یاد رکھیں: روزانہ یاد رکھیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہر روز ایک ہی وقت گولی لیں۔
- ماہواری: ماہواری مختصر ہو سکتی ہے، بےقاعدہ یا رک سکتی ہے۔ تکلیف دہ ماہواری میں مفید ہو سکتے ہیں۔
- STI تحفظ: STIs سے تحفظ حاصل کرنے کے لئے کنڈم استعمال کریں۔
- ہارمونز: ہاں۔ پروجیسٹران موجود ہوتا ہے۔
-
sexualhealth.cht.nhs.uk
Contraception advice in Calderdale
Telephone: 01422 261 370
-
سٹریلائزیشن
سٹریلائزیشن مانع حمل کا مستقل طریقہ کار ہے، ان افراد کے لئے جو مزید بچے، یا کوئی بچے نہیں چاہتے ہیں۔ مردانہ سٹریلائزیشن ویزکٹومی کہلاتی ہے۔ زنانہ سٹریلائزیشن ٹیوبل اوکلیوژن کہلاتی ہے۔
- افادیت: % 99 مؤثر
- استعمال کے لئے یاد رکھیں: موزوں اور بھول جائیں – غیر رجعی
- ماہواری: ماہواری پر اثرانداز نہیں ہوتے ہیں۔
- STI تحفظ: STIs سے تحفظ حاصل کرنے کے لئے کنڈم استعمال کریں۔
- ہارمونز: کوئی ہارمونز نہیں ہیں
-
اندام نہانی کا حلقہ (ویجائنل رنگ)
یہ لچکدار، شفاف، پلاسٹک کا رنگ ہوتا ہے جو اندام نہانی میں رکھا جاتا ہے۔ یہ ایسٹروجن اور پروجیسٹران خارج کرتا ہے – اووری سے پیدا ہونے والے قدرتی ہارمونوں جیسے ہوتے ہیں۔
- افادیت: 91%روایتی استعمال۔ 99٪ کامل استعمال
- استعمال کے لئے یاد رکھیں: ماہانہ تبدیل کریں
- ماہواری: زیادہ/ تکلیف دہ ماہواری میں مفید ہو سکتے ہیں / قبل از ماہواری استعمال۔
- STI تحفظ: STIs سے تحفظ حاصل کرنے کے لئے کنڈم استعمال کریں۔
- ہارمونز: ہاں۔ ایسٹروجن اور پروجیسٹران موجود ہوتا ہے۔